2025-10-30
ضلعی دفتر پشاور میں این جی اوز کی تعارفی میٹنگ میں شرکت آج ضلعی دفتر پشاور میں منعقدہ این جی اوز کی تعارفی میٹنگ میں شرکت کرنا باعثِ خوشی رہا، جس کی صدارت محترمہ شازیہ گل، ڈسٹرکٹ آفیسر (سوشل ویلفیئر) نے کی۔ بحیثیت چیئرمین فرینڈز آف پیراپلیجکس مجھے موقع ملا کہ میں اپنی تنظیم کا تعارف کراؤں اور افرادِ باہم معذوری کی بااختیاری اور شمولیت کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالوں۔ میں نے ایف او پی کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا جن میں فنی تربیت، وہیل چیئرز اور دیگر آلات کی فراہمی، عوامی مقامات کی قابلِ رسائی بنانے کی کوششیں،افراد باہم معذوری کو روزگار کی فراہمی اور انکے حقوق و شمولیتی پالیسیوں پر بحث کیا۔ میٹنگ کے بعد، میں نے محترمہ شازیہ گل کو پیراپلیجک سنٹر پشاور اور فرینڈز آف پیراپلیجکس کے دفتر کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ ہمارے کام کو قریب سے دیکھ سکیں اور آئندہ کے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ ہم ضلعی انتظامیہ اور دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر افرادِ باہم معذوری کی فلاح و بااختیاری کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ #فرینڈز_آف_پیراپلیجکس #معذورافراد #شمولیت #بااختیاری #پشاور #سوشل_ویلفیئر